چین کی کوئلہ کمپنی نے چھ ماہ میں زبردست منافع کمایا

سال کی پہلی ششماہی کے دوران 22.1ارب امریکی ڈالر کمائے ، قومی اصلاحاتی کمیشن

اتوار 13 اگست 2017 14:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) چین میں کوئلہ پیدا کرنیوالی کمپنیوں نے سا ل کی پہلی ششماہی میں زبردست نفع کمایاجس کی بڑی وجہ فاضل کوئلہ پیدا کرنیوالی اس صنعت کی استعداد میں کٹوتی ہے، بڑی کوئلہ کمپنیوں نے سال کی پہلی ششماہی کے دوران 147.5ارب یوآن (22.1ارب امریکی ڈالر ) کمائے جو کہ گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 140.3ارب یوآن زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

قومی ترقیاتی اور اصلاحاتی کمیشن کے مطابق سال کی پہلی ششماہی کے دوران چین نے کوئلے کی پیداواری استعداد 111ملین ٹن تک محدود رکھی جو کہ سالانہ ٹارگٹ کا 74فیصد ہے، گذشتہ سال چین میں کوئلے کی فاضل پیداوار میں 290ملین ٹن کی کمی کی تھی ، چین نے 2020تک کوئلے کی استعداد میں 800ملین ٹن کمی کا ہدف مقررکررکھا ہے، چین کی کوئلے کی فاضل پیداوار میں کمی کی کوششوں کا مقصد اپنی معیشت میں سست روی کو بحال کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :