پرچم کشائی کی تقریب چینی نائب وزیر اعظم مہمان خصوصی ہوں گے

جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے وانگ یانگ اسلام آباد پہنچ گئے وانگ یانگ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقات کریں گے

اتوار 13 اگست 2017 14:50

پرچم کشائی کی تقریب چینی نائب وزیر اعظم مہمان خصوصی ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ آج جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے ، چینی نائب وزیراعظم یہ خیر سگالی دورہ صدر شی جن پنگ کی خصوصی ہدایت پر کررہے ہیں جس کا مقصد پاکستان کی ستر سالہ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنا ہے۔

(جاری ہے)

چینی نائب وزیراعظم وانگ یانگ کا خصوصی دورہ پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ اور تعاون پر مبنی قریبی تعلقات اور پاکستان کیلئے چین کی مضبوط سیاسی حمایت کی علامت ہے صدر ، وزیراعظم سے ملاقات اور 14 اگست کو پرچم کشائی کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر رہے ہیں ۔

چین کے نائب وزیراعظم دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیلئے گذشتہ روز اسلام آباد پہنچ گئے ۔۔اپنے دورے کے دوران وہ چودہ اگست کو پرچم کشائی کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔وانگ یانگ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گے اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کریں گے۔