چین ، آئندہ دوروز کے دوران کئی صوبوں میں شدید بارشوں کا امکان

شہریوں کو گھروں سے باہر سرگرمیاں محدود اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت مقامی انتظامیہ نے لینڈ سلائیڈنگ ، سیلاب اور سے بچنے کیلئے بلیو الرٹ جاری کر دیا

اتوار 13 اگست 2017 14:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) چین کے بیشتر علاقوں میں آئندہ دو روز کے دوران شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چین کے محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشیں جنوبی چین کے خود مختار ریجن گوانگ زی زوانگ اور گوئی زو کے علاوہ صوبہ ہونا ن اور مشرقی صوبے جیانگ زی میں بھی ہونگی ، اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے بلیو الرٹ جاری کر دیا ہے اور کہا ہے کہ پیر کے روز گوانگ زی اور ہونان کے صوبوں میں زبردست بارشیں شروع ہوں گی جبکہ شمال مشرقی چینی علاقے شدید گرج چمک اور طوفان کی زد میں ہوں گے ۔

مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر اپنی سرگرمیاں محدود کردیں جبکہ پہاڑوں سے آنیوالے سیلاب مٹی کے تودو ں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

متعلقہ عنوان :