چینی وزیر اعظم کا مصرمیں ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا ہے ، لی کی چیانگ کا مصری وزیر اعظم کے نام پیغام

اتوار 13 اگست 2017 14:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) چین کے وزیر لی کی چیانگ نے مصر کے جنوبی شہر الیگزینڈریا نے ٹرین کے المناک حادثے پر گہر ے دکھ کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے مصر کے وزیر اعظم شریف اسماعیل کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ انہیں معصوم لوگوں کے کی ہلاکت پر گہرا صدمہ پہنچا ہے،وہ متاثرین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں ، انہوں نے ٹرین حادثہ میں زخمی ہونیوالوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، یاد رہے کہ مصر میں ٹرین کے حادثے میں گذشتہ روز 49افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہو گئے ، حادثہ اس وقت پیش آیا الیگزینڈرا کو جانیوالی گاڑی قاہرہ سے آنیوالی ایک ٹرین سے ٹکرا گئی۔