بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی نے فلم بھومی کے گانے ٹرپی ٹرپی کی عکسبندی کے دوران سیٹ پر لی گئی تصاویر انسٹاگرام پر شئیر کر دیں

اتوار 13 اگست 2017 14:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی نے فلم بھومی کے گانے ٹرپی ٹرپی کی عکسبندی کے دوران سیٹ پر لی گئی تصاویر انسٹاگرام پر شئیر کر دیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سنی لیونی کی سیٹ پر لی گئی تصاویر کو اب تک ان کے لاکھوں چاہنے والے دیکھ اور پسند کر چکے ہیں،گانا ٹرپی ٹرپی فلم بھومی کا آئٹم گانا ہے جس پر سنی لیونی نے پرفارم کیا ہے،فلم کے بول پریا ساریا نے ترتیب دیے ہیں جبکہ گانے کے موسیقار سچن جگر ہیں،اداکارہ اس سے قبل فلم رئیس اور فلم بادشاہو میں بھی آئٹم گانے پر پرفارم کر چکی ہیں،فلم بھومی 22 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :