مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں میں3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
تازہ ترین : 1

مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں میں3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

جھڑپ میں2فوجی ہلاک ، کئی زخمی ،قابض فورسز کی پیلٹ فائرنگ سے متعدد کشمیری زخمی

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوراتوار کو ضلع شوپیاں میںتین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے عمر ماجد شیخ، عادل ملک اور عرفان شیخ نامی نوجوانوں کو ضلع کے علاقے اونیرہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

عمر ماجد کا تعلق کولگام کے علاقے کاٹھ پورہ یاری پورہ ، عادل ملک کا ملک گنڈ شوپیاں اور عرفان شیخ کا ملڈیرہ شوپیاں سے بتایا جاتا ہے۔ فوجیوں نے علاقے میں آپریشن کے دوران ایک مسجد کے علاوہ 4 رہائشی مکانات گولہ باری کر کے مسمار کر دیئے۔ قبل ازیںعلاقے میں فوجیوں اور مجاہدین کے درمیان ایک جھڑپ کے دوران 2فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

فوجی آپریشن اور نوجوان کی شہادت پر علاقے میں زبردست بھارت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے ۔ قابض فورسز کے اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بے تحاشا پیلٹ برسائے جس کے باعث12سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ دریں اثنا ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی فوج کی ایک گشت کرنے والی پارٹی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میںتین اہلکار زخمی ہو گئے۔ ادھر سرینگر کے علاقے ڈلگیٹ میں ہفتے کی شام کو ایک دھماکے میںزخمی ہونے والا شہری امتیاز احمد میر اتوار کو سرینگر کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/08/2017 - 14:40:06

اپنی رائے کا اظہار کریں