ایران اور بھارت کے اسٹاک ایکسچینج کے مابین سمجھوتہ

اتوار 13 اگست 2017 14:31

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) ایران او ر بھارت کی سٹاک ایکسچینج میں تعاون اور مصنوعات کی خرید و فروخت کے ایک معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔ ایرانی خبر رساں ادارہ کے مطابق ایران اور بھارت کے اس تجارتی معاہدے کے تحت بھارتی تاجر تارکول جیسی ایرانی مصنوعات براہ راست طور پر ایران کے سٹاک ایکسچینج کے بورڈ سے خرید سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارت کے سٹاک ایکسچینج اور اسٹاک مارکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ سمجھوتہ بھارت میں ایران کے سرمائے کی منڈیوں کی نگرانی کرنیوالے ادارے کے سربراہ شاپور محمدی کے دورہ بھارت کے موقع پر طے پایا ہے ۔ اس سمجھوتے کے مطابق ایران کا تارکول اس پروٹوکول کے ذریعے خریدا جاسکے گا جو ایران اور بھارت کے سٹاک ایکسچینج کے مابین طے ہوگا اور اس معاملے میں بروکرز کا کردار ختم ہوجائے گا۔