ترکی میں گرفتار مشتبہ دہشت گرد نے اپنے ملک آسٹریلیا سے مدد مانگ لی

اتوار 13 اگست 2017 14:31

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) ترکی میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار آسٹریلیا کے شہری نیل پرکاش نے اپنے ملکی حکام سے بیدخلی کی درخواست کی ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ستائیس سالہ مبینہ دہشت گرد نیل پرکاش کو ترک حکام نے گزشتہ برس اکتوبر میں شام سے فرار ہو کر ترکی میں داخل ہوتے وقت گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

وہ دہشت گرد تنظیم داعش کے لیے نئی بھرتیاں کرنے والا ایک اہم ایجنٹ تصور کیا جاتا تھا۔

اس کے علاوہ اٴْس نے آسٹریلیا کے لوگوں کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ سازی بھی کی تھی۔ پرکاش کو ترکی میں دہشت گردی کے فوجداری الزامات کا سامنا ہے۔ اٴْس نے اپنے ملک سے درخواست کی ہے کہ وہ آسٹریلیا میں ان الزامات کے تحت مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :