انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں شدید زلزلہ

اتوار 13 اگست 2017 14:31

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) انڈونیشین جزیرہ سماٹرا میں اتوار کی صبح میںزلزلے کے شدید جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلے کا مقام شمالی جزیرہ بینگ کٴْولو کے جنوب مغرب میں 71 کلومیٹر کی مسافت پر دس کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کی مدت دس سیکنڈ تھی مگر اس دوران شدید جھٹکوں سے گھبرا کر کئی لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر بھاگ گئے۔ مغربی سماٹرا، جنوبی سماٹرا اور جامبی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :