ایرانی پارلیمنٹ نے میزائل پروگرام کے لیے سرمایہ بڑھانے کی منظوری دے دی

اتوار 13 اگست 2017 14:31

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) ایرا نی پارلیمنٹ نے اپنے خصوصی اجلاس میں ملکی میزائل پروگرام کو مزید ترقی دینے کے لیے 520 ملین ڈالر کا اضافی فنڈ مختص کر دیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پارلیمنٹ نے اس فنڈ کی منظوری امریکا کی جانب سے ایران پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کے تناظر میں دی ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے سپیکر علی لاریجانی نے فنڈ میں اضافے کی قرارداد منظور ہونے کے بعد کہا کہ امریکی جان لیں کہ ابھی یہ پہلا قدم ہے۔

پارلیمنٹ میں میزائل پروگرام کے لیے اضافی فنڈ کی قرارداد انتہائی بھاری اکثریت سے منظور کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے رواں برس جولائی میں ایران پر نئی پابندیوں کی منظوری دی تھی کیونکہ ایران کا میزائل پروگرام پاسدارانِ انقلاب کی نگرانی میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :