جولائی کے دوران چین میں خام تیل کی درآمد سات ماہ کی کم ترین سطح پر

اتوار 13 اگست 2017 14:30

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) چین نے کہا ہے کہ جولائی کے دوران اس کی خام تیل کی درآمد سات ماہ کی کم ترین سطح پر رہی جس کی وجہ ریفائنریوں کی جانب سے اس کی طلب میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

چینی میڈٰیا نے محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالہ سے بتایا کہ چین کی جانب سے جولائی کے دوران 37.74 ملین ٹن (8.18 ملین بیرل) یومیہ خام تیل درآمد کیا گیا جو جون کی سطح 8.79 ملین بیرل یومیہ سے 7 فیصد کم تاہم جولائی 2016 ء کی نسبت 12 فیصد زیادہ ہے۔سات ماہ کے دوران مجموعی طور پر خام تیل کی درآمد 2016 ء کے پہلے سات ماہ کی نسبت 13.6 فیصد اضافے کے ساتھ 247 ملین ٹن یومیہ رہی۔

متعلقہ عنوان :