جولائی کے دوران چین کی سویابین کی درآمد میں 30 فیصد اضافہ

اتوار 13 اگست 2017 14:30

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) چین نے کہا ہے کہ جولائی کے دوران اس کی سویابین کی درآمد میں 30 فیصد اضافہ ہوا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

چینی میڈٰیا نے محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالہ سے بتایا کہ جولائی کے دوران سویابین کی ملکی درآمد 10.08 ملین ٹن رہی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔جون کے دوران 7.69 ملین ٹن سویابین درآمد کی گئی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری سے جولائی کے دوران مجموعی طور پر 54.89 ملین ٹن سویا بین درآمد کی گئی جو 2016 ء کے پہلے سات ماہ کی نسبت 16.8 فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :