جے ڈی ای کا برازیل میں سپر پریمیم برانڈ کافی متعارف کرانے کا اعلان

اتوار 13 اگست 2017 14:30

سائوپالو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) ہالینڈ کی ریٹیل کمپنی جیکبز ڈووے ایگبرٹس (جے ڈی ای) نے کہا ہے کہ وہ برازیل کی خراب معیشت کے باوجود ابھرتی پرتعیش مارکیٹ میں جگہ بنانے کیلئے اپنی سپر پریمیم برانڈ کافی متعارف کرائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا نیکمپنی کی جانب سے جاری بیان کے حوالہ سے بتایا کہ برازیل میں خراب معیشت کے باوجود پرتعیش صورتحال ہے۔وہ بھی اپنی سپر پریمیم برانڈ کی کافی جلد یہاں کی مارکیٹ میں متعارف کرائے گی۔یہ کافی برازیل میں 2000 سے زیادہ مقامات پر فروخت کیلئے پیش کی جائے گی۔