سعودی عرب میں دو خواتین سمیت 7پاکستانی عازمین کی طبعی موت

انتقال کرنے والے عازمین کا تعلق پشاور ، میانوالی ، کراچی ، گوجرانوالہ ، اسلام آباد ، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان سے ہے

اتوار 13 اگست 2017 14:30

سعودی عرب میں دو خواتین سمیت 7پاکستانی عازمین کی طبعی موت
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) سعودی عرب میں حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جانے والے 7 پاکستانی عازمین انتقال کر گئے ، انتقال کرنے والوں میں دو خواتین عازمین بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ انتقال کرنے والے عازمین کا تعلق پشاور ، میانوالی ، کراچی ، گوجرانوالہ ، اسلام آباد ، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان سے تھا جبکہ ان کے نام شانی ، عابد حسین خان ، محمد حفیظ الرحمان ، محمد تنظیم ، فرید خان،زینت خاتون اور عطا محمد ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس برس دو لاکھ سے زائد پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ حج پالیسی کے تحت ایک لاکھ نواسی ہزار سرکاری اور اکہتر ہزار چھ سو چوراسی حجاج نجی کوٹے پر حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ سردار محمد یوسف نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کابینہ نے حج پالیسی 2017 کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت اس سال پاکستانی حاجیوں کو ایک ہی جگہ رہائش فراہم کرنے کی منصوبہ بندی ہے تاکہ انہیں کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہیں عزیزیہ میں قیام کے دوران تین وقت کا کھانا بھی دیا جائے گا۔۔