کینیا میں جاری مظاہروں میں 24 افراد ہلاک
تازہ ترین : 1

کینیا میں جاری مظاہروں میں 24 افراد ہلاک

نیروبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2017ء)کینیا کے الیکشن میں صدر اہورو کنیاٹا کی کامیابی کے اعلان کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی۔آٹھ اگست کو منعقد ہونے والے انتخابات کے حتمی نتائج کو اپوزیشن نے مسترد کر دیا جس کے بعد نیروبی میں رائلہ اوڈنگا کے حامیوں نے پر تشدد مظاہرہ کیانیروبی میں جاری ان مظاہروں میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں جاری ہیں۔اس موقع پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے پولیس فائرنگ سے ہلاکتوں کی آزاد چھان بین کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہی

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/08/2017 - 14:30:13

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں