مسلم لیگ ن نے پاکستان کی ترقی قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کو لے کر ترقی کی منازل طے کیں‘میمونہ بخاری

کچھ مفاد پرست افراد ملک میں افراتفری پیدا کر نے کی خواہش میں مصروف ہیں جان لیں منہ کی کھانی پڑے گی‘رہنماء مسلم لیگ

اتوار 13 اگست 2017 14:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) پاکستان کی پوری قوم 14اگست یوم آزادی اس عہد کے ساتھ منا رہے ہیں کہ بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا مسلم لیگ ن نے پاکستان کی ترقی قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کو لے کر ترقی کی منازل طے کیں کچھ مفاد پرست افراد ملک میں افراتفری پیدا کر نے کی خواہش میں مصروف ہیں جان لیں منہ کی کھانی پڑے گی آزاد کشمیر کے عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں میاں محمدنوازشریف عوام کے دلوں کی دھڑکن اورمسلمہ قائدہیں،عوام کے جم غفیرنے ثابت کردیاہے کہ چاہے حالات کچھ بھی ہوں عوام تعمیروترقی کے ویژن کیساتھ ہیں اورنوازشریف فیملی پرمکمل اعتمادکرتے ہیںان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میرپور سٹی کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ بخاری نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی وخوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہونگے ،یوٹرن پارٹی کی سٹی گم ہوچکی ہے عمران خان اوران کے حواری نوازشریف کی مقبولیت کے بڑھتے ہوئے گراف کودیکھ کرسٹپٹارہے ہیں لیکن ان کاپیچ وتاب کھاناعوامی سمندرمیں کمی کاباعث نہیں بن سکتا،ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے عوام نوازشریف کیساتھ ہیں اوروہ وقت دورنہیں جب ملکی ترقی وخوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کوشکست فاش ہوگی ۔

(جاری ہے)

یوم آزادی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہدو قومی نظریہ جداگانہ قومیت کا نظریہ مسلمانوں کے الگ تہذیب ،ثقافتی تشخص کا نظریہ سب اسی نظریے کے مختلف نام ہیں جو اسلام کے نام سے معروف ہے اور جس کی بنیاد کلمہ طیبہ پر قائم ہے یوم آزادی اس عز م کے ساتھ منا رہے ہیں کہ ہم اس نظریے کی پاسداری کریں گے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے مسلمانوں کے لیے علیحدہ ملک حاصل کرنے کے لیے بہت جدوجہد کی قائداعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ بچے، بوڑھے،جوان،خواتین نے بے پناہ قربانیاں دیں جس کی وجہ سے ملک پاکستان بنا آج پاکستان کے عوام سکھ کا سانس لے رہے ہیں-