نواز شریف کاعوام میں آکر بھرپور سر گرمیاں کرنے کا فیصلہ

کل یوم آزادی کی مناسبت سے شاعر مشرق کے مزار پر حاضری دینگے‘ ذرائع

اتوار 13 اگست 2017 14:20

نواز شریف کاعوام میں آکر بھرپور سر گرمیاں کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے عوام میں آکر بھرپور سر گرمیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا ،آ ج (پیر) کے روز یوم آزادی کی مناسبت سے شاعر مشرق ڈاکٹر محمد علامہ اقبال ؒکے مزار پر حاضری دیں گے۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ نواز شریف نے بھرپور سیاسی سر گرمیاں کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے منصوبہ بندی بھی شروع کر دی ہے جس کے لئے رہنمائوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ نواز شریف آج یوم آزادی کے موقع پر لاہور سے تعلق رکھنے والے وزراء اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور رہنمائوں کے ہمراہ مزار اقبالؒ پر حاضری دیں گے ۔