سابق نگران وزیراعظم وبزرگ سیاستدان غلام مصطفی جتوئی کا86 واں یوم پیدائش( آج)منایا جائے گا

اتوار 13 اگست 2017 14:10

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) پاکستان کے سابق نگران وزیراعظم وبزرگ سیاستدان غلام مصطفی جتوئی کا86 واں یوم پیدائش آج14 اگست بروز پیر کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گاوہ14 اگست1931 کو نوشہروفیروز کے قصبہ نیو جتوئی میں پیدا ہوئے ۔

(جاری ہے)

غلام مصطفی جتوئی 6 ۔ اگست 1990 کو بے نظیر بھٹو کی حکومت کے خاتمے کے بعد نگران وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوئے ۔وہ1990 ،1993 اور 1997کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تاہم2002 اور ک2008ے عام انتخابات میں انہوں نے حصہ نہیں لیا وہ 20نومبر2009 کو وفات پاگئے تھی-