ہالی وڈ ماڈل واداکارہ آریا تومر بھی اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی مداح نکلی

اتوار 13 اگست 2017 14:00

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) ہالی وڈ ماڈل واداکارہ آریا تومر بھی اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی مداح نکلی۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق 14سالہ ماڈل واداکارہ آریا تومر جس نے فلمی کیرئیر کا آغاز مختصر فلم ہارڈ ٹائم ہاروی اینڈ انٹر وینشن سے کیا بھی اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بڑی پرستار نکلیں،انہوں نے یہ بات لکھنوء میںجہاں وہ اپنے والد جن کا تعلق بھارت سے ہے کے خاندان سے ملنے آئیں تھیں کے دورے کے دوران میڈیا کو بتائی ۔

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ اور پریانیکا کی فلمیں دیکھ کر بڑی ہوئی ہیں اس دن کی بے صبری سے منتظر ہیں جب انہیں ان دو بڑے ستاروں کے ساتھ کام کا موقع ملے گا،وہ بھارتی فلم نگری کی جانب سے پیشکش کا انتظار کر رہی ہے،اچھے کردار کی پیشکش ہوئی تو ضرور فلم کا حصہ بنیں گی،اداکارہ نے حال میں ہالی وڈ فلم کیلیفورنیا فورگوٹن چلڈرن کی عکسبندی مکمل کروائی ہے،فلم کی کہانی بچوں کی اسمگلنگ سے متعلق ہے،فلم جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :