بالی وڈ اداکار پراتیک ببر نے منشیات کی عادت کو چھوڑنے کی اپنی جدوجہد پر کالم لکھ دیا

اتوار 13 اگست 2017 14:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار پراتیک ببر نے منشیات کی عادت کو چھوڑنے کے لئے اپنی جدوجہد پر کالم لکھ دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا یہ کالم بھارتی اخبار مڈ وے میں شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ صرف 12سال کی عمر میں جب وہ سکول جاتے تھے انہیں منشیات کی لت لگ گئی وہ روزانہ کی بنیاد پر بھنگ اور کوکین کا استعمال کرتے تھے ایک بار انہوں نے ان نشہ آور اشیاء کی بہت ذیادہ مقدار لے لی جس کے بعد ان کے والدین نے انہیں بحالی کے مرکز میں داخل کروایا جہاں ماہر نفسیات سے ملنے والی مثبت رہنمائی سے ان میں زندگی کی امنگ جاگی اور انہیں نشے جیسی لعنت کے خلاف جدوجہد کے لئے ہمت ملی،انہوں نے اپنا مکمل علاج کروایا اور اب ہمیشہ کے لئے ان کی منشیات کی عادت چھوٹ گئی ہے ، وہ صحت مند خوشحال زندگی بسر کر رہے ہیں،وہ اس کالم کے ذریعے اپنے جیسے اس عادت میں مبتلا ہونیوالے لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ نشے کی لت سے چھٹکارا ممکن ہے بس رہنمائی کی ضرورت ہے ایسے لوگوں کو بحالی کے مرکز میں داخل ہو کر ماہر نفسیات سے ضرور رجوع کرنا چاہیئے اور اپنا مکمل علاج کرانا چاہیئے تاکہ اپنے پیاروں کے ساتھ صحت مند زندگی بسر کر سکیں اور معاشرے کے اہم رکن بن کر ملک تعمیر و ترقی میں اپنا موثر کردار نبھا سکیں۔

متعلقہ عنوان :