عراق اور شام میں ایک نئی مصنوعی مملکت کے قیام کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،ترک وزیراعظم بن علی یلدرم

اتوار 13 اگست 2017 14:00

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں ایک نئی مصنوعی مملکت کے قیام کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار انقرہ میں صحافیوں کے سوالات کا جوب دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ سرحدوں پر خاص طور پر شام اور عراق کی سرحدوں پر نئی مصنوعی مملکت کے قیام کی ہرگز اجازت نہیں جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ ممالک کے حکام کے ساتھ ہم مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں ملک کے قومی مفادات ، حاکمیت کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اس قسم کی مملکت کے قیام کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں کسی بھی قسم کے حالات سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اختیار کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :