ترکی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 2 فوجی ہلاک ہو گئے

اتوار 13 اگست 2017 14:00

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) ترکی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک ہو گئے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق تحصیل ساسن میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 فوجی شہید ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی طرف سے پہلے سے نصب دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک اور5 فوجی زخمی ہوگئے ۔علاقے میں فوجی آپریشن کے دوران صبح سویرے دہشت گرد رتنظیم پی کے کے ایک گروپ کے اراکین کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :