مشاعر مقدسہ کی مساجد کے انتظامات مکمل

اتوار 13 اگست 2017 14:00

مکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) مشاعر مقدسہ ، منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات میں مساجد منصوبے مکمل کرلئے گئے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے پانچوں میقاتوں کی مساجد ، التنعیم اور الجعرانہ میں الحل کی مساجد اور مکہ مکرمہ کے باہر پارکنگ لاٹس کی مساجد کو مطلوب سہولتیں ہنگامی بنیادوں پر مہیا کردیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں جدہ شاہراہ،مدینہ شاہراہ، السیل شاہراہ اور الکراشاہراہ پر پارکنگ لاٹس کی مساجد کے فرش ، صفائی ستھرائی، بجلی، ایئرکنڈیشن وغیرہ کا انتظام کردیا گیا ہے۔