نوازشریف کے جی ٹی روڈمارچ کافائدہ کلثوم نوازاور عمران خان کوہوا ہے،سینئرصحافی ..
تازہ ترین : 1
نوازشریف کے جی ٹی روڈمارچ کافائدہ کلثوم نوازاور عمران خان کوہوا ہے،سینئرصحافی ..

نوازشریف کے جی ٹی روڈمارچ کافائدہ کلثوم نوازاور عمران خان کوہوا ہے،سینئرصحافی حامدمیر

نوازشریف نے وزیراعظم کی نامزدگی کے وقت دونام ایک جگہ بھیجے،جب پتاچلاکہ وہ سیاست میں مداخلت نہیں چاہتے تواچانک شیرہوگئے،انکی شرافت کوکمزوری سمجھنا شروع کردیا،نجی ٹی وی سے گفتگو

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2017ء ):سینئرصحافی حامد میرنے انکشاف کیاہے کہ نوازشریف انقلاب کی بات کررہے ہیں،جب وزیراعظم نامزد کرنا تھا توان کی چوائس کیلئے دونام ایک جگہ بھیجے ،جب پتاچلاکہ وہ سیاست میں مداخلت نہیں چاہتے تواچانک شیرہوگئے،انکی شرافت کوکمزوری سمجھناشروع کردیا۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف انقلاب لانے کی بات کررہے ہیں۔

جب نوازشریف نے نئے وزیراعظم کافیصلہ کرناتھا توانہوں نے اپنے ایڈوائزرکوایک جگہ بھیجا کہ یہ بتائیں شاہد خاقان عباسی یااحسن اقبال میں کس کووزیراعظم بنائیں۔انہوں نے کہاکہ ہماراس سے کوئی کام نہیں یہ آپ کاکا م ہے آپ جس کومرضی وزیراعظم بنائیں۔نوازشریف کے ایڈوائزرنے پھردو باریہی اصرارکیاکہ بتائیں توسہی کوئی توآپ کی چوائس ہوگی ؟جس پرانہوں نے کہاکہ اگرآپ اتناہی پوچھتے ہیں توشہبازشریف کابھی نام سننے میں آرہاہے۔

حامدمیرنے مزید کہاکہ نوازشریف بات انقلاب کی کرتے ہیں لیکن وزیراعظم کافیصلہ پارلیمانی پارٹی سے کروانے کی بجائے آج بھی ان کی طرف نام بھیج رہے ہیں۔جب آپ کوپتاچل گیاکہ وہ سیاست میں مداخلت نہیں چاہتے توآپ اچانک شیرہوگئے اور آپ نے شرافت کوان کی کمزوری سمجھنا شروع کردیا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے جی ٹی روڈمارچ کافائدہ کلثوم نوازاور عمران خان کوہواہے۔عمران خان کوفائدہ اس لیے کہ عائشہ گلالئی کامعاملہ میڈیا سے آؤٹ ہوگیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/08/2017 - 13:59:44

اپنی رائے کا اظہار کریں