سعودی فوج نے شیعہ اکثریتی شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے، انسانی حقوق کی تنظیم

عوامیہ میں سعودی حکومت کے خلاف حالیہ عرصے میں شدید مظاہروں کا سلسلہ شروع ہے،بیان

اتوار 13 اگست 2017 13:50

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی فوج نے ملک کے مشرقی حصے میں واقع شہرعوامیہ کا کنٹرول سنبھال کر اٴْسے ملک کے بقیہ حصے سے کاٹ کر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں اس ادارے نے کہاکہ شہر کے سویلین ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے۔ عوامیہ مشرقی سعودی صوبے قطیف کا ایک بڑی شیعہ مسلم آبادی کا شہر ہے۔ اس شہر میں سعودی حکومت کے خلاف حالیہ عرصے میں شدید مظاہروں کا سلسلہ شروع ہے۔ ان مظاہروں میں مشتعل ہجوم کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ یہ بیان انسانی حقوق کے ادارے نے ہیومن رائٹس واچ نے اتوارکو جاری کیا ۔

متعلقہ عنوان :