امریکی نائب صدر کاچار لاطینی امریکی ملکوں کا دورہ،کولمبیا پہنچ گئے

مائیک پینس کولمبیا میں وینزویلا، شمالی کوریا کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے موضوعات پرتبادلہ خیال کریں گے

اتوار 13 اگست 2017 13:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء)امریکا کے نائب صدر مائیک پینس اتوار کو چار لاطینی امریکی ملکوں کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ اٴْن کے اِس دورے کی پہلی منزل کولمبیا تھی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کولمبیا میں وہ وینزویلا کی سیاسی صورت حال اور شمالی کوریا کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے موضوعات کو صدر خوان مانویل سانتوس کے ساتھ اپنی گفتگو میں زیر بحث لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پینس کولمبیا کے بعد ارجنٹائن، چلی اور پاناما بھی جائیں گے۔ ان ملکوں کے دوروں کے دوران وہ کئی مقامات پر اہم بین الاقوامی موضوعات پر تقاریر بھی کریں گے۔ امریکی نائب صدر کا دورہ ایسے وقت میں شروع ہو رہا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گیارہ اگست کو وینزویلا میں امریکی فوجی ایکشن کا اشارہ دیا ہے۔