انڈونیشی جزیرے سماٹرا میں شدید زلزلہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

زلزلے کا دورانیہ دس سیکنڈ تھا،خوف سے گھبرا کر کئی لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر بھاگ گئے

اتوار 13 اگست 2017 13:50

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں شدید زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق زلزلے کا مقام شمالی جزیرہ بینگ کٴْولو کے جنوب مغرب میں 71 کلومیٹر کی مسافت پر دس کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کی مدت دس سیکنڈ تھی مگر اس دوران شدید جھٹکوں سے گھبرا کر کئی لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر بھاگ گئے۔ اسی طرح مغربی سماٹرا، جنوبی سماٹرا اور جامبی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

متعلقہ عنوان :