ایرانی پارلیمنٹ نے میزائل پروگرام کے لیے سرمایہ بڑھانے کی منظوری دے دی

پارلیمنٹ نے اس فنڈ کی منظوری امریکا کی جانب سے ایران پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کے تناظر میں دی

اتوار 13 اگست 2017 13:50

ایرانی پارلیمنٹ نے میزائل پروگرام کے لیے سرمایہ بڑھانے کی منظوری دے ..
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) ایران کی پارلیمنٹ نے اتوار کو ایک خصوصی اجلاس میں ملکی میزائل پروگرام کو مزید ترقی دینے کے لیے 520 ملین ڈالر کا اضافی فنڈ مختص کر دیا ہے۔ پارلیمنٹ نے اس فنڈ کی منظوری امریکا کی جانب سے ایران پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کے تناظر میں دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے فنڈ میں اضافے کی قرارداد منظور ہونے کے بعد کہا کہ امریکی جان لیں کہ ابھی یہ پہلا قدم ہے۔

پارلیمنٹ میں میزائل پروگرام کے لیے اضافی فنڈ کی قرارداد انتہائی بھاری اکثریت سے منظور کی گئی ہے۔ امریکا نے رواں برس جولائی میں نئی پابندیوں کی منظوری دی تھی۔ ایران کا میزائل پروگرام پاسدارانِ انقلاب کی نگرانی میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :