شمالی کوریا سے متعلق تبادلہ خیال،ٹرمپ کا چینی ہم منصب کو فون

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے شمالی کوریا سے متعلق قرار اہم اور ضروری ہے،وائٹ ہائوس کابیان

اتوار 13 اگست 2017 13:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب شی جنپنگ نے جزیرہ نما کوریا کو جوہری اسلحے سے پاک کرنے کے باہمی عزم کا اعادہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ دونوں راہنماؤں نے فون پر بات کی۔

(جاری ہے)

گفتگو کے بعد جاری بیان میں بتایا گیا کہ دونوں راہنما اس بات پر متفق ہیں کہ جزیرہ نما کوریا میں امن و استحکام کے مقصد کے حصول کے لیے حال ہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے شمالی کوریا سے متعلق قرار اہم اور ضروری ہے۔

قبل ازیں ٹرمپ نے شمالی کوریا کی طرف سے امریکہ کے لیے دھمکیوں یا خطرات سے متعلق اپنے انتباہ کو دہراتے ہوئے کہا تھا کہ اگر گوام میں کچھ بھی ہوتا ہے، تو شمالی کوریا میں بہت بڑی مشکل صورتحال پیدا ہو جائے گی۔پیانگ یانگ نے دھمکی دی تھی کہ وہ بحرالکاہل میں امریکی خطے گوام کی طرف میزائل داغے گا۔ اس خطے میں امریکی افواج کا ایک بڑا مرکز موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :