مکہ کے ہوٹلوں سے قطری شہریوں کو نکالنے کی شکایات،دوحہ کا اظہارتشویش

متحدہ عرب امارات میں بھی قطری طلباء کے ساتھ متعصبانہ سلوک برتاجارہا ہے،سربراہ انسانی حقوق کمیشن

اتوار 13 اگست 2017 13:50

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) قطر کے انسانی حقوق کمیشن نے سعودی عرب سے قطری شہریوں کو حج پر جانے کی اجازت سمیت سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق قطری دار الحکومت دوحہ میں انسانی حقوق کی کمیشن کے سربراہ علی المری نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا قطر نے کبھی بھی حج کی عالمگیریت کی بات نہیں کی بلکے اپنے شہریوں کو حج پر جانے کا حق مانگا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا دعویٰ ہے کہ مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں سے قطری شہریوں کو نکالنے کی شکایات موصول ہوئی ہے، جو قابل تشویش بات ہے ۔المری نے سعودی عرب سے قطری عازمین حج کو حجاز مقدس جانے کے لئے فضائی اور زمینی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ کیا۔قطری عہدیدار نے متحدہ عرب امارات پر قطری طلباء کے ساتھ متعصبانہ سلوک برتنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہناتھا امارات میں قطری طلباء کے ساتھ نسلی امتیاز کا برتاو کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :