کیمرون نے کوکوا کے برآمدی ٹیکس میںکمی کردی

اتوار 13 اگست 2017 13:50

یوندے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) کیمرون کی حکومت نے قیمتوں میں استحکام اور آمدنی میں اضافے کیلئے کوکوا کے برآمدی ٹیکس میں 50 فیصد کمی کردی۔

(جاری ہے)

وزیر تجارت لک میگلورے بارگااٹانگانا نے گزشتہ روز میڈیاکو بتایا کہ حکومت نے کوکوا کے برآمدی ٹیکس کی شرح میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ٹیکس کے نئے نرخ 150 سی ایف اے فرانک فی کلوگرام سے کم ہوکر 75 سی ایف اے فرانک فی کلوگرام رہ جائیں گے۔اس کا مقصد اندرون ملک کوکوا کے نرخوں میں استحکام اور زیادہ برآمد سے قومی سطح پر زرمبادلہ کے حصول میں اضافہ ہے۔