ارجنٹائنی کاشتکار مکئی کے پیداواری شعبے میں اضافی سرمایہ کاری کریں گے،ماہرین

اتوار 13 اگست 2017 13:50

بیونس آئرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) ماہرین نے کہا ہے کہ ارجنٹائن کے کاشتکار آئندہ سیزن کے دوران مکئی کے پیداواری شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ کریں گے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا نے مختلف اداروں کی جاری جائزہ رپورٹس کے حوالہ سے بتایا کہ ارجنٹائن کے کاشتکار آئندہ سیزن کے دوران مکئی کی اضافی قومی پیداوار کیلئے سرمایہ کاری میں اضافہ کریں گے۔سیزن کے دوران کھادوں کی فروخت بڑھ کر 3.9 ملین ٹن رہے گی جو ایک سال قبل کی سطح سے 8 فیصد زیادہ ہے۔