گذشتہ مالی سال کے دوران برتنوں کی برآمد میں 2.52فیصد اضافہ

اتوار 13 اگست 2017 13:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) گذشتہ مالی سال کے دوران برتنوں کی برآمد میں 2.52فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 30جون کوختم ہونے والے مالی سال کے دوران برتنوں کی برآمد سے پاکستان نے 82.436 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جبکہ مالی سال 2015-16ء میں برتنوں کی برآمدات سے 80.404 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اس طرح ایک سال کے عرصہ میں برتنوں کی برآمد میں2.52 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔