سرجیکل مصنوعات و طبی آلات کی برآمد سے 339.19 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل

اتوار 13 اگست 2017 13:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) گذشتہ مالی سال کے دوران سرجیکل مصنوعات و طبی آلات کی برآمد سے 339.19 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2016-17ء میں سرجیکل مصنوعات و طبی آلات کی برآمد سے مجموعی طور پر339.19 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ مالی سال 2015-16ء میں سرجیکل مصنوعات اور طبی آلات کی برآمد سے پاکستان نے 358.766 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا تھا ۔ اس طرح ایک سال کے عرصہ میں سرجیکل مصنوعات و طبی آلات کی برآمد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :