پریمئیر فٹ بال لیگ میں اپ سیٹ، چیلسی کو برنلے کے ہاتھوں شکست

دفاعی چیمپئن چیلسی کو برنلے کے ہاتھوں دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست ہوئی

اتوار 13 اگست 2017 13:30

اسٹیمفورڈ برج(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء)اسٹیمفورڈ برج میں برنلے کی ٹیم میچ پر چھائی رہی۔ چیلسی کے نئے کپتان گیری کہل کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ پہلے ہاف میں مہمان ٹیم کو تین گول کی برتری حاصل تھی۔

(جاری ہے)

برنلے کی جانب سے سیم ووکس نے دو اور اسٹیفن وارڈ نے ایک گول داغا۔ دوسرے ہاف میں چیلسی نے دوبار گیند کو جال کی راہ دکھائی تاہم میزبان ٹیم میچ برابر کرنے میں ناکام رہی۔ سنسنی خیز میچ چیلسی کی برنلے کے ہاتھوں تین دو سے شکست پر اختتام پذیر ہوا۔