لالہ موسیٰ میں بچے کوکچلنے والی گاڑی کے مالک ن لیگی وزیرطارق فضل چوہدری نکلے
تازہ ترین : 1
لالہ موسیٰ میں بچے کوکچلنے والی گاڑی کے مالک ن لیگی وزیرطارق فضل چوہدری ..

لالہ موسیٰ میں بچے کوکچلنے والی گاڑی کے مالک ن لیگی وزیرطارق فضل چوہدری نکلے

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2017ء ):سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے جی ٹی روڈ قافلے میں بچے کوکچلنے والی گاڑی کے مالک ن لیگی وزیرطارق فضل چوہدری نکلے،جبکہ نوازشریف نے اسلام آبادسے سفرکاآغازبھی اسی گاڑی میں کیاتھا۔ایک قومی اخبارخبریں کی رپورٹ کے مطابق لالہ موسیٰ کے علاقے ڈنگہ میں 12سالہ حامد کوکچلنے والی گاڑی سے متعلق اہم انکشافات ہوئے ہیں۔

گاڑی کانمبر875-ssہے۔ایکسائزڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ جعلی نمبرپلیٹ لگائی گئی تھی۔یہ نمبرالیاس بٹ کے نام اور گاڑی سوزوکی بولان کوالاٹ کیاگیاہے۔رپورٹ میں مزید کہاگیا کہ جب گاڑی کوحادثہ پیش آیاتب گاڑی میں کون سوارتھااس کاابھی معلوم کیاجارہاہے۔ تاہم یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب اسلام آبادسے گاڑی قافلے ے ساتھ روانہ ہوئی تواس وقت اس گاڑی میں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سوارتھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/08/2017 - 13:29:38

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں