چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی70 ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد

قوم کی ترقی میں ووٹ کے صحیح استعمال کی بہت اہمیت ہے ،ْ چیف الیکشن کمشنر کی گفتگو

اتوار 13 اگست 2017 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نی70 ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباددیتے ہوے کہا ہے کہ قوم کی ترقی میں ووٹ کے صحیح استعمال کی بہت اہمیت ہے اوربروقت ووٹ درج کرانا اس کی جانب اہم قدم ہے۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کی ترقی میں ووٹ کے صحیح استعمال کی بہت اہمیت ہے اور انتخابی عمل میں خواتین کی شمولیت سے ہی قوم کی ترقی ممکن ہے اور اس کیلئے بروقت ووٹ درج کرانا اہم قدم ہے۔