عالیہ بھٹ عاشقی 3 کا حصہ بننے پر کافی پٴْرجوش

اتوار 13 اگست 2017 13:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء)عالیہ بھٹ عاشقی فرینچائز کا حصہ بننے پر کافی پرجوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عاشقی سریز کی آئندہ فلم ان کیلئے خاص اس لئے ہے کیونکہ یہ فلم ان کے والد،ہدایت کار اور پروڈیوسرمہیش بھٹ کی ہوم پروڈکشن ہے۔اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے کیریئر کا آغاز کرنیوالی عالیہ پہلی بار اپنے والد کے ساتھ کام کریں گی۔

(جاری ہے)

میوزیکل رومانوی فلم سیریز کی تیسری قسط میں عالیہ کو سدھارتھ ملہوترا کے مقابل دیکھاجا سکے گا۔خبریں تھیں کہ عالیہ یہ فلم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی تھیں لیکن جمعے کے روز ایک ٹوئٹ میں انہوں نے ایسی تمام خبروں کو ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا۔انہوں نے لکھا کہ عاشقی 3میں کام نہ کرنے کے متعلق کبھی کچھ نہیں کہا۔ پتہ نہیں یہ سب باتیں کہاں سے آرہی ہیں۔