نیہا دھوپیا حادثے میں زخمی، اسپتال پہنچانے کے بجائے مداح سیلفیاں لیتے رہے

اتوار 13 اگست 2017 13:10

چندی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں اداکارہ نیہا دھوپیا ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئیں اور اس دوران مداحوں نے مدد کرنے کے بجائے ان کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ اپنے رئیلٹی شو کی تشہیر کیلئے چندی گڑھ میں موجود تھیں اور واپسی پر اداکارہ کی گاڑی کو سامنے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی تھی اس حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا لیکن خوش قسمتی سے نیہا دھوپیا بال بال بچ گئیں تاہم ان کا کندھا شدید زخمی ہوا ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی چندی گڑھ کے مقامی لوگ وہاں جمع ہو گئے اور گاڑی میں زخمی حالت میں موجود اداکارہ کو دیکھ کر ان کی مدد کرنے کے بجائے ان کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے۔

متعلقہ عنوان :