’ٹیوب لائٹ ‘‘ کی ناکامی، سلمان خان نے ڈسٹری بیوٹرز کو نقصان کا 40 فیصد ادا کر کے اپنا وعدہ کر دیا

اتوار 13 اگست 2017 13:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) بالی ووڈ دبنگ سلمان خان نے اپنی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی ناکامی کے بعد وعدے کے مطابق ڈسٹری بیوٹرز کو 35 کروڑ ادا کر دیے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کا بجٹ 100 کروڑ سے زائد تھا لیکن فلم بھارت میں 121 کروڑ ہی کما سکی تھی جب کہ فلم کی ناکامی نے مداحوں کے ساتھ ساتھ دبنگ خان کو بھی پریشان کردیا تھا۔

فلم کی کم کمائی کے باعث سنگل سکرین ڈسٹری بیوٹرز کو بڑا نقصان ہوا تھا اور انہوں نے سلمان خان سے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا تھا۔جس پر سلمان خاننے ازالہ کرنے کا وعدہ کیا تھا جو انہوں نے پورا کردیا ہے۔سلمان خان نے مختلف ایوارڈز کی تقریبات میں مصروفیت کے باعث اب ڈسٹری بیوٹرز کو نقصان کا 40 فیصد ادا کردیا اور انہوں نے 35 کروڑ سے زائد کی رقم واپس لوٹا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :