سنجے دت نے’’ منا بھائی 3‘‘ میں کام کرنے کی تصدیق کر دی

اتوار 13 اگست 2017 13:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) اداکار سنجے دت نے کہا ہے کہ ’’بھومی ‘‘ کی ریلیز کے بعد ان کی توجہ فلم’’ منابھائی 3‘‘ پر مرکوز ہو گی۔

(جاری ہے)

ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی فلم ’’منابھائی‘‘ 2003ء جبکہ اس کا سیکوئل ’’لگے رہومنا بھائی‘‘ 2006ئ میں ریلیز ہوا تھا جس نے بہترین بزنس کیا۔سنجے دت نیاپنی نئی فلم ’’بھومی‘‘ کے ٹریلر کی ریلیز کے موقع پر کہا کہ اس فلم کے بعد وہ جس فلم میں کام کرنا پسند کریں گے وہ ’’ منا بھائی 3‘‘ہے۔