فلم’’ اے جنٹلمین‘‘ میں سدھارتھ کی آواز میں گیت شامل

اتوار 13 اگست 2017 13:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی شروع کر دی۔سدھارتھ ملہوترا نے اپنی فلم’’ اے جنٹلمین‘‘کا ایک گیت ’’ بندوق میری لیلا‘‘ اپنی آواز میں ریکارڈ کروایا ہے جس کی موسیقی مشہور موسیقار سچن جگر نے ترتیب دی ہے۔

(جاری ہے)

کرن جوہر کی فلم’’سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ سے بالی ووڈ کریئر کا آغاز کرنیوالے سدھارتھ کی نئی فلم رواں ماہ ریلیز ہوگی۔