برصغیر کی معروف پاپ سنگر نازیہ حسن کے مداحوں نے ان کی 17 ویںبرسی منائی

اتوار 13 اگست 2017 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) برصغیر کی معروف پاپ سنگر نازیہ حسن کے مداحوں نے ان کی 17 ویںبرسی منائی ‘پرائیڈ آف پرفارمنس نازیہ حسن 13اگست 2000ء کو اس دنیا سے رخصت ہو گئی تھیں۔ نازیہ حسن 3اپریل 1965 ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں انہوں نے اپنا بچپن کراچی اور لندن کے تعلیمی اداروں میں گزارا ۔

(جاری ہے)

1980ء میں نازیہ حسن صرف 15برس کی عمر میںاس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جب انہوں نے بھارت کے معروف فلم ساز فیروز خان کی فلم ’’ قربانی ‘‘ میں ’’ آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے ‘‘ گایا۔ ۔نازیہ حسن کو پرائڈ آف پرفارمنس ،بیسٹ فی میل پلے بیک ایوارڈ،15گولڈ ڈسکس سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے ۔