�یں یوم آزادی کے موقع پر سیلانی آرٹ گیلری شوکت لائن کا7روزہ تصاویری نمائش کے انعقاد کا اعلان

اتوار 13 اگست 2017 13:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) 70ویں یوم آزادی کے موقع پر سیلانی آرٹ گیلری شوکت لائن نے 7روزہ تصاویری نمائش کے انعقاد کا اعلان کر دیا، سیلانی آرٹ گیلری کے ایم ڈی سید قاسم سیلانی نے بتایا ہے کہ اس 7روزہ تصویری نمائش کا مقصد خصوصاً نوجوان نسل کو اسلاف اور ان کے کارہائے نمایاں کے متعلق آگاہ کرنا ہے، اس تصویری نمائش میں ہاتھ سے بنائی گئی تصاویر جو پاکستان و آزاد کشمیر کی نامور شخصیات ، قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھیوں اور قومی ہیروز پر مشتمل ہوں گی،اس تصویری نمائش کے ذریعے ملک خداداد پاکستان کے محسنوں ، ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، سید قاسم سیلانی نے تمام سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام الناس سے اس قومی تصویر ی نمائش میں بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔