معروف گلوکارہ حنا ملک نے 70ویں یوم آزادی پر گیت’’میرا دل میری جان پیارا پاکستان‘‘تیار کر لیا

اتوار 13 اگست 2017 13:10

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) پاکستان کی معروف گلوکارہ حنا ملک کاپاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر اہل پاکستان کے لیے ایک گیت (میرا دل میری جان پیارا پاکستان)تیار کیا ہے جس کو ناصرف پاکستان و آزاد کشمیر بلکہ پوری دنیا میں بے حد پسند کیا گیا ہے اس کی ویڈیوز ریلیز کردی ہے اس گیت کی ویڈیوز پاکستان کے تمام چینلز،سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا گیا ہے ویڈیو کے ڈائریکٹر سمیع ملک ہیں جبکہ اس کی شاعری خضر حیات مون نے لکھی ہے اس کا میوزک کامران اختر نے تیار کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا انہوں نے کہا کہ آزادی ایک بڑی نعمت ہے باالخصوص پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جو مسلمانوں کے لیے اسلام کے نام پرحاصل کیا گیا ہے اس کی قدر کرنی چائیے میرا یہ ملی نغمہ اپنے ملک کی70ویں یوم آزادی کے لیے تیار کیا گیا ہے جو اہل پاکستان کے لیے میری طرف سے چھوٹا سانذرانہ ہے حنا ملک نے کہا کہ مجھے اس پاکستان کا ادنیٰ سا اداکار ہونے پر فخر ہے