راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام سٹیج ڈرامہ’ ’ہم دیکھیںگے‘ ‘پیش کیا گیا

اتوار 13 اگست 2017 13:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء)جشن ِآزادی کی تقریبات کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام چکوال سے آئی ہوئی ٹیم نے سٹیج ڈرامہ ’ہم دیکھیں گے ‘پیش کیا گیا جس کی تحریروہدایات مسعودجاویدمعراج نے دی تھیں جبکہ فنکاروں میں راجہ تکریم،وجاہت علی،ایمان ملک،حانیہ شاہ،علی شاہ،عبدالقیوم ناز،شوکت ریمبو،نفیس صدیقی،شاہدفاروق،محسن،تحسین جمال،ابیل اورحبیب الرحمان شامل تھے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کلچرل ونگ راولپنڈی ڈویثرن کی صدررفعت عباسی اورنائب صدرثمینہ عباسی مہمانانِ خصوصی کے طورپرشریک ہوئیں۔سٹیج ڈرامہ کا مرکزی خیال یہ تھا کہ موجودہ حالات میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اورنہ ہی مایوس ہونے کی ضرورت ہے۔پاکستان ترقی کی راہ پرہے اورایک دن ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا۔