لاہور آرٹس کونسل کا الحمرا آرٹ سینٹر میں جشن آزادی شو کا انعقاد

معروف گلوکار شوکت علی، سائرہ نسیم، انور رفیع سمیت دیگر گلوکاروں نے ملی نغمے سنا کر ماحول خوب گرمایا

اتوار 13 اگست 2017 13:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام الحمرا آرٹ سینٹر میں جشن آزادی شو کا انعقاد کیا گیا۔ معروف گلوکار شوکت علی، سائرہ نسیم، انور رفیع سمیت دیگر گلوکاروں نے ملی نغمے سنا کر ماحول خوب گرمایا۔

(جاری ہے)

لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جشن آزادی شو کا انعقاد کیا گیا، شائقین کی کثیرتعداد سمیت پیرا گوئے کے سفارتکار نیلسن جان سمیت ای ڈی الحمرا کیپٹن ریٹائرڈ عطاء محمد خان نے شرکت کی اور گلوکاروں کی پرفارمنس سے خوب محظوظ ہوئے۔

گلوکار شوکت علی کے مدھر ملی نغموں نے خوب ماحول گرمایا۔ الحمرا میوزک اکیڈمی کے طلباء نے بھی ملی نغمے پر پرفارم کرکے داد سمیٹی۔ جشن آزادی شو میں جہاں شائقین نے تفریح سمیٹی وہیں فنکاروں کی براہ راست پر فارمنس سے محظوظ بھی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :