ملک کی عزت اور اخلاقیات پر سمجھوتہ کر نیکا سوال ہی پیدا نہیں‘فلم سٹار فواد خان

اتوار 13 اگست 2017 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) فلم سٹار فواد خان نے کہا ہے کہ ملک کی عزت اور اخلاقیات پر سمجھوتہ کر نیکا سوال ہی پیدا نہیں ‘مجھے پیسہ نہیں شہرت اور عزت عزیز ہے ‘پاکستانی فلموں میں کام کر نے کیلئے ہر وقت تیارہوں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں فواد خان نے کہا کہ مجھے جو شہرت اور عزت ملی ہے ایسا کم لوگوں کے نصیب میں ہوتا ہے مگر میں اب اس عزت اور شہرت کو ہرصورت قائم رکھنا چاہتاہوں اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں بلکہ سب سے پہلے عزت اور اخلاقیات باقی سب باتیں بعد میں ہوں گی ۔