فلم سٹار لیلیٰ ایک بار پھر ڈرامہ کوئین میرا پر برس اٹھیں ویڈ یو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی

میری اپلائیڈ کار کی کہانی تو باقی ہے‘ میرا میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں ‘میرے خلاف کس الزام میں کورٹ جائیگی ویڈ یو میں گفتگو

اتوار 13 اگست 2017 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) فلم سٹار لیلیٰ ایک بار پھر ڈرامہ کوئین میرا پر برس اٹھیںجبکہ اس حوالے سے لیلیٰ کی ویڈ یو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیلیٰ کی نئی سامنے آنیوالی ویڈ یو میں لیلیٰ نے میرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عتیق ، ثاقب یا نوید نہیں تو میرا میرے بارے میں سوچ کر بات کیا کر ورنہ آپ مجھے اچھی طر ح جانتی ہو ‘ میں نے ٹی وی، سٹیج اور بڑے پردے پر کام کرکے پیسہ کمایا ہے میرا اگر تم میری خوشی میں شریک نہیں ہوسکتی تو دکھ بھی مت دو‘میرا نے میر35لاکھ ہڑپ کر لیے پہلے بھی کہا اور آج بھی کہتی ہوں میرا نے میرے پیسے کھائے ہیں میرا میرے خلاف کس الزام میں کورٹ تک جائے گی میری اپلائیڈ کار کی کہانی تو ابھی باقی ہے ایسی خاتون میرا کی عزت کیا ہوگی جو خود ہی اپنی قابل اعتراض ویڈیو بنا کر خود ہی وائرل کر کے پھر لوگوں کو بلیک میل کرتی ہے میرا میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں ۔

متعلقہ عنوان :