شوبز فنکاروں نے پشین میں ہونیوالی دہشت گردی کو امن پر حملہ قرار دیدیا

دہشتگرد ملک کیلئے ناسور بن چکے ‘جڑوں سے ختم کر نا ہوگا ‘ملک میں امن کیلئے جانوں کے نذرانے دینے والی افواج پاکستان کو قوم سلام پیش کرتی ہے‘ صائمہ نور ‘ لیلیٰ ‘ میگھا ‘ نور ‘ ندا چوہدری ‘ مہک نور ‘ ثوبیہ خان ‘ نسیم وکی ‘قصیر پیا ’ندا ملک اور سید نورکی گفتگو

اتوار 13 اگست 2017 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) شوبز فنکاروں نے پشین میں ہونیوالی دہشت گردی کو امن پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کیلئے ناسور بن چکے ہیں انکو جڑوں سے ختم کر نا ہوگا ‘ملک میں امن کیلئے جانوں کے نذرانے دینے والی افواج پاکستان کو قوم سلام پیش کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

فلم سٹار صائمہ نور ‘فلم سٹار لیلیٰ ‘فلم سٹار میگھا ‘فلم سٹار نور ‘اداکارہ ندا چوہدری ‘اداکارہ مہک نور ‘اداکارہ ثوبیہ خان ‘کامیڈ ین کنگ نسیم وکی ‘قصیر پیا ’اداکارہ ندا ملک اور سید نور نے پشین میں ہونیوالی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان سے کافی حد تک ختم ہو چکی ہے اور جو چند ایک دہشت گردباقی ہے وہ اس ملک کا امن تباہ کر نے کی کوشش کر رہے ہیں مگر قوم متحد ہے اور افواج پاکستان سمیت تمام سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے اس لیے دہشت گرد اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے انکو ہر محاذپر عبر ت ناک شکست کا سامنا ہی کر نا پڑ یگا اور ملک میں انشاء اللہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوگا اور امن دشمن اپنے انجام سے دوچار ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :